کراچی میں پاکستان کے پچھہتر ویں جشن آزادی کے موقع پر مزار قائد پر
اعزازی گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی ۔
پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے گارڈز کے فرائض
سنبھال لئے ۔
اعزازی گارڈز میں پہلی مرتبہ دو خواتین کیڈٹس
بھی شامل ہیں ۔۔ اعزازی گارڈز کا دستہ کیڈٹس اور سیلرز پر مشتمل ہے ۔
پاکستان نیول اکیڈمی کے گارڈز نے ذمہ داری
سنبھالنے کے بعد قائد اعظم کو قومی سلام پیش کیا ۔
تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی
کموڈور محمد خالد نے گارڈز کی تبدیلی کے عمل کا معائنہ کیا۔
مہمان خصوصی نے مزار قائد پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
مہمان خصوصی نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات
بھی درج کئے