سندھ ریونیو بورڈ نے ہمیشہ اپنے اہداف حاصل کئے۔وزیر اعلیٰ سندھ


 سندھ ریونیو بورڈ نے ہمیشہ اپنے اہداف حاصل کئے۔وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی،عدنان اطہر

وزیراعلی سندھ  مرا د علی شاہ کا کہنا  ہے  سندھ ریونیو بورڈ نے ہمیشہ اپنے اہداف حاصل کئے۔ ادارے کا  قیام  سندھ حکومت کا ایک قابل فخر کارنامہ ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ  نے  سندھ ریونیو بورڈ کراچی کا دورہ کیا۔انہوں نے  کہا کہ سندھ انسٹی ٹیوٹ  آف فسکل مینجمنٹ کے تحت  تربیتی  کورس کرنے والے چالیس افسر صوبے کے لیے ٹیکس وصولی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ دوہزار آٹھ میں ہم  نے سندھ سیلز ٹیکس کا قانون پاس کرایا ۔دوہزار گیارہ میں شروع ہونے والا  سندھ ریونیو بورڈ کا سفر کامیابی کا سفر ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے  سندھ ریوینیو بورڈ کے دفاتر کا دورہ  اور افسران میں سرٹیفکیٹس  اور شیلڈز تقسیم کیں۔