کراچی کے مختلف علاقوں میں آج دوپہر کو پھر ہلکی بارش ہوئی۔

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

  کراچی  کے مختلف علاقوں میں آج دوپہر  کو پھر ہلکی بارش ہوئی۔

 کراچی  کے مختلف علاقوں میں آج دوپہر  کو پھر ہلکی بارش ہوئی۔

شارع فیصل،شاہ فیصل کالونی، گارڈن، سرجانی ٹاؤن ، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد ،کالا پل، نمائش    سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی   بارش ہوئی ۔ صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، لیاقت آباد، ناظم آباد، عزیز آباد اور گلبہار ، لیاری ایکسپریس  وے  میں بھی  بادل برسے۔  شہر میں مطلع ابر آلود اور  اندھیرا چھایا ہوا ہے ۔ محکمہ موسمیات کےمطابق  شہر  میں آج بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے رات تک جاری رہ سکتاہے۔ کراچی سمیت سندھ بھرمیں بارش کا  سلسلہ  تیئس  اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔ کراچی میں آج اور کل اربن فلڈنگ کا خدشہ برقرار ہے۔