سندھ اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کی بجٹ تقریر پر رد عمل

عمران عمران

سندھ اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کی بجٹ تقریر پر رد عمل


سندھ اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کی بجٹ تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کا کہنا تھا کہ اس بجٹ کا سندھ کے عوام اور پورے صوبے سے کوئی تعلق نہیں۔ سندھ حکومت نے اپوزیشن کی سفارشات کو خاطر میں لائے بغیر اپنا بجٹ پیش کیا۔ سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کا گٹھ جوڑ سامنے آ چکا ہے۔۔

سندھ اسمبلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے  اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے کہا کہ آج بجٹ پیش ہوگیا ۔ ایم کیو ایم کا ہر رکن بجٹ پر ہونے والی بحث میں اپنے اپنے حلقے کا مقدمہ لڑے گا ۔۔ اپوزیشن کا احتجاج ایک ٹریلر تھا۔

علی خورشیدی ، اپوزیشن لیڈر ۔۔۔ یہ دہی سندھ کے نمائندوں کی جانب سے پیش کیا جانے والا بجٹ ہے اس بجٹ کا شہر سندھ سے کوئی تعلق اور واسطہ نہیں ہے 

سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل میمن نے کہا اگر ایم کیو ایم کو واقعی کراچی کے عوام کی فکر ہوتی، تو کے فور منصوبے کے  لئے بجٹ پر وفاق کے خلاف احتجاج کرتی۔ سندھ حکومت نے کراچی کو خصوصی توجہ دی ہے اور کراچی  اور  باقی سندھ میں کبھی کوئی تفریق نہیں رکھی


شرجیل میمن ، سینئر وزیر سندھ ۔۔۔ کراچی ہمارا ہی ہے کراچی کو ہم اون کرتے ہیں جو جالی مینڈیٹ والے ا کے جو ڈرامہ کرتے ہیں وہ ایکسپوزر ہیں اگر وہ انہوں نے کچھ کام کیا ہوتا تو کراچی لوگوں نے ان کو ووٹ کیوں نہیں دیتے 

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ نے  ایک عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے۔ گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد اور گریڈ 17 سے اوپر کے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔۔