پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ سندھ کے غربت مٹاو پروگرام سے تیس لاکھ خاندانوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔

عمران عمران

پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو  کا کہنا ہے  کہ سندھ کے غربت مٹاو پروگرام سے تیس لاکھ خاندانوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔

پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو  کا کہنا ہے  کہ سندھ کے غربت مٹاو پروگرام سے تیس لاکھ خاندانوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ اپنے دور میں مہنگائی کے باوجود عوا م کو بے آسرا نہیں چھوڑا۔ وفاقی حکومت بھی عوام کی بہتر ی کا سوچے۔

وزیر اعلی ہاؤس میں سندھ سوشل پروٹیکشن اسٹریٹجی یونٹ کے تحت ماں اور بچے کو مفت سہولیات کے پروگرام کی  افتتاحی تقریب ہوئی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو  نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ہم   یہ وعدہ نہیں کرتے کہ معیشت بہتر ہوگی،لیکن  آپ کو تکلیف سے نکالیں گے۔

ہم پاکستان کے عوام سے یہ وعدہ نہیں کرسکتے کہ ہمیشہ اچھا وقت آئے گا اگر پی پی کی حکومت ہوگی تواُس حکومت کی ذمہ داری ہوگی کہ تکلیف سے نکالیں

ان   کا  کہنا تھا  ہمارے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی اپوزیشن نے  مخالفت  کی۔اپنے دور میں مہنگائی کے باوجود عوا م کو بے آسرا نہیں چھوڑا۔

آج تو بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کو اھساس پروگرام کہا جاتا ہے وسیلہ صحت کو صحت کا انصاف کہا جاتا ہےمیاں صاحب کے دور میں صحت کا انصاف کہا جاتا ہے

 وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ   مشکل حالات کے سبب صوبے میں کم ازکم تنخواہ 25 ہزار روپے کی۔وفاقی حکومت عوام کا سوچے۔