ایرانی صدر ابراہیم رئیسی3
روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
وفاقی وزیرریاض حسین پیرزادہ
نے نورخان ایئربیس پر ایرانی صدر
کااستقبال کیا
ایرانی صدر کی اہلیہ اور
اعلیٰ سطح وفد بھی ان کے ہمراہ
ایرانی صدر ،صدر آصف
زرداری ،وزیراعظم سمیت اہم ملاقاتیں کریں
گے
ایرانی صدر ،چیئرمین سینیٹ اور اسپیکرقومی اسمبلی سے بھی ملاقات کریں گے
وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر ایرانی
صدر کے اعزاز میں گارڈ آف آنر پیش کیا
جائے گا
ایرانی صدر اور وزیراعظم شہبازشریف ارتھ ڈے کی مناسبت سے پودا
بھی لگائیں گے
پاک ایران مختلف شعبوں میں
تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں شریک ہونگے
دونوں رہنما اسلام آباد کی
ایک شاہراہ کو ایران ایوینیو کا نام دینے کی تقریب میں بھی شریک ہونگے
وزیراعظم ایرانی صدر اور
ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیں گے