ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کا کہنا ہے ریاست اور دین کو آپس میں
نہ ملایا جائے امربالمعروف کا نعرہ لگانے والوں کو منکر سمجھتا ہوں ۔۔ سیاسی
کارکنان نے مشرف اور ضیاالحق کا بھی مقابلہ کیا ہے ۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے ہل پارک میں دس روزہ پھولوں کی
نمائش ک افتتاح کیا ۔۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ریاست اور دین کو
آپس میں نہ ملایا جائے ۔۔ اگر 2019 میں ورلڈ کپ جیت جاتے تو 92 کے ورلڈ کپ سے جان
چھوٹ جاتی
میں
دعا کررہاتھا 2019کا ورلڈ کپ جیت جاتے تو 1992کے ورلڈ کپ سے جان چھٹ جاتی سرفراز ہیرو
بن جاتا
کراچی میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ
ارب سے ساتوں اضلاح میں ترقیاتی کام ہو رہا ہے، ضلع وسطی میں سو پارکس کو بحال کرنے
کا ہدف طے کیا ہے
ایک
سال میں 100 پارکس صیح کرنے کاپروسس شروع کریں گے22،23 پارکس ٹھیک کردئے ہیں
مرتضی وہاب نےبتایا کہ اورنج لائن منصوبے کے لئے گاڑیوں کی خریداری کی
رقم ادا کر دی ہے اپریل میں بسیں کراچی پہنچ جائیں گی جس کے بعد اگلے دو ماہ میں
منصوبہ فعال کر دیا جائے گا