ضمیر کے سودے ہورہے ہیں ضمیر فروشی قوم کے سامنے ہے ، حسان خاور

عمران عمران

 ضمیر کے سودے ہورہے ہیں ضمیر فروشی قوم کے سامنے ہے ، حسان خاور

 لاہور میں ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاہےکہ پی اینڈ ڈی کے ساتھ ایم او یو سائن کیا ہے، ایم او یو کے تحت پنجاب میں پانچ ارب روپے سے بحالی اور مرمت کا کام ہوگا۔

انکا کہناتھاکہ روہتاس قلعہ اور ٹیکسلا میوزیم کی مرمت ہوگی اور تاریخی مقامات کی بحالی تکنیکی عمل ہے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کو سیاحت کا مرکز بنائیں گےاور وزیر اعظم کا ویژن تھا سائیٹس کو آؤٹ سورس کیا جاہےحسان خاور نے کہاکہ سیاستدانوں سے گزارش ہے کہ او آئی سی پر سیاست نہ کریں اور خاتون ایم این اے کا آڈیو کلپ سنا تھا جو مکمل نہیں تھا، جو مویشی منڈی لگی گھوڑے گدھے بکرے خریدے گئےاور ضمیر کی آواز پہ وفاداریاں بدلنے والوں کو برا بھلا کہنے کا طریقہ ہے اپنی سیٹ سے استعفی دیں اور جس مرضی کرپٹ پارٹی میں شمولیت اختیار کرلیں کوئی اعتراض نہیں