کراچی کے
علاقے گلستان جوہر میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق نوجوان کو آہوں اور
سسکیوں کے ساتھ سپر د خاک کردیا گیا۔
نماز جنازہ
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے
پڑھائی،قتل میں ملوث گرفتار پولیس اہلکاروں نے بھی اعتراف جرم کرلیا،
منگل کی شام
نعمان ایونیو اپارٹمنٹ گلستان جوہر میں پیش آئے واقعے میں عزیز بھٹی پولیس اسٹیشن
کے اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق نوجوان
عامر حسین کی کی نماز جنازہ گلشن اقبال کے
دانش پارک میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے پڑھائی ۔
دوسری جانب قتل میں ملوث
گرفتار اہلکاروں نے بھی افسران کے سامنے اعترافی بیان دے دیا ،جس کے مطابق نوجوان
عامر پر یکے بعد دیگرے دو گولیاں اہلکار شہریار نے چلائیں،زخمی نوجوان سے اسلحہ
نہ ملا تو اہلکاروں نےابتداء میں سر کاری پستول کو ہی زخمی سے برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ، میڈیکو لیگل ذرائع کے
مطابق دوران پوسٹ مارٹم نوجوان عامر کے جسم پر گولیوں کے دو نشانات پائے گئے ،
مقتول نوجوان کو ایک گولی سینے میں بائیں جانب جبکہ دوسری
دائیں ٹانگ پر لگی،تفتیشی حکام کا دعویٰ ہے کہ جاں بحق نوجوان کا کرمنل ریکارڈ بھی سامنے نہیں آیا۔
ملزمان کو انسداد دہشتگردی منتظم عدالت میں پیش
کیا گیا ،عدالت نے تینوں ملزمان کو 5 روزہ
جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ،عدالت کی ملزمان کو دو جنوری کو پیش کرنے
کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر پولیس سے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی