چھوٹے تاجروں کی ایف بی آر کے خلاف احتجاج کی تیاری

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

چھوٹے تاجروں  کی   ایف بی آر کے خلاف  احتجاج کی تیاری

چھوٹے تاجروں  کی   ایف بی آر کے خلاف  احتجاج کی تیاری ۔انجمن تاجران پاکستان نے انتیس  ستمبر کو اسلام آباد میں دھرنا دینےکا اعلان کردیا ۔رپورٹ کریں گے

کراچی میں پریس کانفرنس  کرتے ہوئے انجمن تاجران پاکستان کے جنرل سیکریٹری نعیم میر نے کہا کہ ہم پر سیلز ٹیکس لاگو نہیں ہوتا ۔29 ستمبر کو اسلام آباد میں ایف بی آر کے دفتر کا گھیرائو کریں گے۔

آل سٹی تاجر اتحاد کے چیئر مین شرجیل گوبلانی نے کہا کہ  یہ شہر 23 سو ارب روپے کے ٹیکس  ادا  کرتا ہے،، لیکن نہ یہاں  سڑکیں ہیں ، نہ پانی نہ ٹرانسپورٹ ہے اور نا دیگر  سہولیات ہیں۔

تاجروں کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کی زیادتیاں بڑھتی جارہی ہیں لیکن حکومت کوئی سہولت دینےکو تیار نہیں۔ ایف بی آر کے دفتر کے باہر دھرنے میں ملک بھر کی تاجر برادری شریک ہوگی۔۔