عوامی مقامات
پرتمباکونوشی کرنےوالوں کیخلاف کراچی کی ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔
ہوٹل ،ریسٹورنٹ
سمیت دیگرعوامی مقامات پرسگریٹ پینےوالوں کیخلاف کارروائی کرکےمحکموں کومراسلہ بھیج
دیاگیا۔
کراچی میں
عوامی مقامات پرتمباکونوشی کرنےوالوں کیخلاف ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کافیصلہ
کرلیا۔
تمباکو نوشی
ایکٹ کے تحت کارروائی کےلیے پولیس اور دیگر محکموں کو خط لکھ دیاگیا۔
متن کےمطابق
اٹھارہ سال سے کم عمر افراد کو سگریٹ کی
فروخت پر پابندی عائدہے۔
عوامی مقامات ، ہوٹل ، ریسٹورنٹ پر سگریٹ پینے
والوں کے خلاف کاروائیاں ہوں گی۔
ضلعی انتظامیہ
کے مراسلےکےمطابق شہرمیں تمباکونوشی ایکٹ کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔
سگریٹ نوشی
اور گٹکا کے استعمال سے کینسر جیسی بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔
کمشنر کراچی
کی جانب سے ایڈیشنل آئی جی کراچی ، ڈی آئی جی ٹریفک سمیت مختلف اداروں کو کارروائی
کے لیے مراسلہ بھیجاگیاہے۔