مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کراچی میں سابق صدر ممنون حسین اور سابق وزیراعلی اور گورنر سندھ ممتاز بھٹو کے اہلخانہ سے ان کی وفات پر تعزیت کی۔

مسلم لیگ ن کے صدر  شہباز شریف نے کراچی میں  سابق صدر ممنون حسین اور  سابق  وزیراعلی اور گورنر سندھ ممتاز بھٹو کے اہلخانہ سے ان کی وفات پر تعزیت کی۔

کراچی،عرفان علی

مسلم لیگ ن کے صدر  شہباز شریف نے کراچی میں  سابق صدر ممنون حسین اور  سابق  وزیراعلی اور گورنر سندھ ممتاز بھٹو کے اہلخانہ سے ان کی وفات پر تعزیت کی۔

ن لیگی صدر شہباز شریف نے  سابق صدر ممنون حسین کے صاحبزادوں ارسلان اور سلمان سے ملاقات کی۔ انہوں نے  مرحوم کے صاحبزادوں سے اظہار تعزیت او ر فاتحہ خوانی بھی کی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ممنون حسین ایک باکمال شخص اور پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے۔ ملک و قوم، جمہوریت اور پارٹی کے لئے ان کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔شہباز شریف  نے گزری میں  سابق  وزیراعلی اور گورنر سندھ ممتاز بھٹو کے صاحبزادے امیر بخش بھٹو سے بھی ملاقات کی ۔ انہوں نے اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ممتاز بھٹو نے قومی اور سندھ کی سیاست میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ ایک ایسی شخصیت تھے جو پاکستان کی تاریخ کے اہم واقعات میں شریک رہے۔