وفاقی حکومت اور پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات۔ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال دودن کےلیےموخر کردی۔ حکومت پیٹرول پمپس کے سروے کے بعد پیر کو دوبارہ بات کرے گی ۔ وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک کہتے ہیں حکومت کے جانے میں دو ہفتے رہ گئے ہیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اختیار حکومت کے پاس نہیں کراچی میں فاقی حکومت اور پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن میں مذاکرات ہوئے ۔ وزیر مملکت پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے پیٹرولیم ڈیلرز کے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرادی۔ جس کےبعد ہفتے سے ہونے والی ہڑتال کو پیر تک موخر کردیا گیا ۔میڈیا سے بات چیت میں چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان کا کہنا تھا ۔ ہمارے ساتھ معاہدہ ہوا ہے، جس کے تحت حکومت 48 گھنٹوں میں فیصلہ کرے گی۔ وزیر مملکت پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ہم پالیسی ثبوت کی بنیاد پر بنائیں گے ۔ حکومت کے جانے میں دو ہفتے رہ گئے ہیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اختیار حکومت کے پاس نہیں ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے گزشتہ سال تیس ہزار ٹن ایل پی جی منگوائی ۔سردیوں میں ایل پی جی بلیک نہیں ہونے دی