سابق وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری کے ہوش ربا انکشافات

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

سابق وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری کے ہوش ربا انکشافات

سابق وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری کے ہوش ربا انکشافات

پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے سائفر ڈرامہ بے نقاب کر دیا

چیئرمین پی ٹی آئی نے تمام ترحقائق کو چھپا کر سائفر کا جھوٹا اور بے بنیاد بیانیہ بنایا

تحریک عدم اعتماد سے بچنے کے لیے ، سائفر کو بیرونی سازش کا رنگ دیاعظم خان نےکہاکہ

چیئرمین پی ٹی آئی نےکہا "سائفر کو غلط رنگ دے کر عوام کا بیانیہ بدل دوں گا" ،

چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر میرے سے 9 مارچ کو لے لیا اور بعد میں گما دیا ۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر ڈرامہ کے ذریعے عوام میں ملکی سلامتی اداروں کے خلاف نفرت کا بیج بویا

منع کرنے کے باوجود ، ایک سیکرٹ مراسلہ کو عوام میں ذاتی مفاد کے لیے لہرایا

سائفر کو ملکی سلامتی اداروں اور امریکہ کی ملی بھگت کا جان بوجھ غلط دیا گیا چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر ڈرامہ صرف اور صرف اپنی حکومت بچانے کے لیے رچایا ۔

 امریکی سائفر کی کہانی - سابق پرنسپل سیکرٹری کی زبانی۔

اعظم خان نے سائفر کی ہنڈیا بیچ چوراہے پھوڑ دی۔

8 مارچ 2022 کو سیکرٹری خارجہ نے اعظم خان کو سائفر کے بارے میں بتایا۔

شاہ محمود قریشی وزیراعظم کو سائفر کے متعلق پہلے ہی بتا چکے تھے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کو اپوزیشن اور اسٹیبلشمنٹ کے خلاف بیانیہ بنانے کے لئے استمعال کرنے کا فیصلہ کیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر اپنے پاس رکھ لیا جو کہ قانون کی خلاف ورزی تھی۔

سائفر واپس مانگنے پر چیئرمین پی ٹی آئی نے اسکے گم ہونے کے متعلق بتایا۔

اعظم خان کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے انکے سامنے سائفر کو عوام کے سامنے بیرونی سازش کے ثبوت کے طور پر پیش کرنے کی بات کی۔

28 مارچ کو بنی گالا  میٹنگ اور 30 مارچ کو سپیشل کیبنٹ میٹنگ میں سائفر کا معاملہ زیربحث آیا۔

میٹنگز میں سیکرٹری خارجہ نے شرکاء کو سائفر کے مندرجات کے متعلق بتایا۔