سندھ میں سیلاب سےڈھائی ہزار ار ب کے لگ بھگ کا نقصان ہوا۔ متاثرہ گھروں کی تعمیر کے لئے سو ارب روپے سے زائد کی ضرورت ہے۔

عمران عمران

 ڈونر ایجنسیوں نے  تین  سو  اسی ارب روپے   کی مالی امداد کا وعدہ کیا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی   کو اجلاس میں بریفنگ۔

 بلاو ل بھٹو نے   پانی کی نکاسی کا عمل تیز کرنے اور  گھروں کی تعمیر جلد شروع کرنے کی ہدایت کردی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی صدرات میں وزیر اعلی ہائوس میں  صوبے میں  سیلابی صورتحال سے متعلق اجلاس ہوا۔

 وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ  سیلاب سے ایک کروڑ تیئس لاکھ  سے  زائد لوگ متاثر ہوئے۔

 تہتر لاکھ  کے لگ بھگ لوگ بے گھر ہوئے۔  چھ لاکھ  تہتر ہزار سے زائدلوگوں کو ریلیف کیمپس میں رکھا گیا۔

 سیلاب سےڈھائی ہزار  ار ب کے لگ بھگ   کا نقصان ہوا۔

سڑکوں کی مرمت کے لئے بائیس ارب روپے، گھروں کی تعمیر کے  لئے  ایک سو دس ارب اور  پانی و زراعت کی بہتری کے  لئےچوبیس اعشاریہ دو ارب روپے کی ضرورت ہے۔

سڑکوں اور پلوں کی تعمیر کے لئے بیالیس ارب اور صحت و سوشل پروٹیکشن کی خاطر چورانوے ارب  روپےسے زائد درکار ہیں۔

 بلاول بھٹو نے  ہدایت کی کہ جن علاقوں میں اب تک پانی موجود ہے اس کی جلد نکاسی،، اور  گھروں کی تعمیر کا منصوبہ حتمی کر کے شروع کرایا جائے۔

 ہاریوں  کی بیج اور کھاد کے حوالے سے فوری مدد کی جائے۔