پولیس اہلکاروں کو عدالتی حکم کے باوجود پروموشن نا دینے پر توہین عدالت کیس کی سماعت

عدنان اطہر عدنان اطہر

پولیس اہلکاروں کو عدالتی حکم کے باوجود پروموشن نا دینے  پر توہین عدالت کیس کی سماعت

پولیس اہلکاروں کو عدالتی حکم کے باوجود پروموشن نا دینے  پر توہین عدالت کیس کی سماعت۔ سندھ ہائی  کورٹ نے ریمارکس دیئے  آئی جی سندھ منع کرنے کے باوجود چھٹی پر کیسے چلے گئے۔ان کے خلاف ایکشن لیں گے۔ توہین عدالت کا نوٹس جاری کریں گے۔

محکمہ پولیس میں انسپکٹرز کو قانون کے مطابق ترقی نہ دینے کا معاملہ۔ سندھ ہائی کورٹ میں  متاثرہ اہلکاروں کی جانب سے  توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔آئی جی سندھ مشتاق مہر عدالت میں پیش نہ  ہوسکے۔ درخواست گزار کے وکیل نےموقف اپنایا کہ  آئی جی سندھ مشتاق مہر کی  دلچسپی کا عالم دیکھیں ، وہ  تفریحی دورے پر یورپ چلے گئے ۔چھٹی کے نوٹی فکیشن میں لکھا   ہے اگر کورٹ میں ان کی ضرورت نہیں ہے،، تو چھٹی پر جائیں۔ جسٹس عدنان کریم نے کہادوہزار پانچ  سے درخواست گزاروں کی سنیارٹی دی جائے۔سیکریٹری  محکمہ داخلہ نے کہا سنیارٹی لسٹ اسکروٹنی کے مراحل میں ہے۔ساڑھے تین سو کیسز ہیں۔  پندرہ دن درکار ہوں گے ۔ جسٹس آفتاب کورڈ  نے ریمارکس دیئے ہم نے منع کیا تھا ۔۔ان کو۔۔ آئی جی چھٹی پر کیسے چلے گئے۔ ہم آئی جی کے خلاف ایکشن لیں گے۔عدالت میں پیش نہ ہونے پر انہیں  توہین عدالت کا نوٹس جاری کریں گے۔ فریقین کے دلائل سن لئے ہیں کوئی آرڈر جاری کریں گے۔