کراچی،عرفان علی
کراچی کے علاقے شا
ہ لطیف میں پارک خالی آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی،، جس نے
نزدیک کھڑے ٹینکر کو بھی لپیٹ میں
لے لیا۔
پولیس کے مطابق جس
مقام پر آئل ٹینکر میں آگ لگی ،، وہاں دیگر
ٹینکرز بھی پارک ہوتے ہیں۔ ایک خالی آئل ٹینکر میں بھڑکنے والی آگ نے نزدیک پارک
دوسرے خالی آئل ٹینکر کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ ایس ایس پی ملیر کے مطابق فائر بریگیڈ نے کچھ دیر کی کوششوں کے بعد دو ٹینکرز میں لگی آگ پر قابو پالیا۔ ٹینکر میں
آگ کیسی لگی تحقیقات کی جارہی ہے۔ پولیس
کا کہنا ہے کہ واقعےمیں کسی قسم کاجانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس شواہداورشاہدین کےبیانات
لےرہی ہے۔