کراچی میں کونسل آف پاکستان نیوزپیپرزایڈیٹرزکے عہدیداروں کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیاگیا۔

نزاہت خان نزاہت خان

کراچی میں کونسل آف پاکستان نیوزپیپرزایڈیٹرزکے عہدیداروں کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیاگیا۔

کراچی میں کونسل آف پاکستان نیوزپیپرزایڈیٹرزکے عہدیداروں کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیاگیا۔

ایچ ایم آر واٹرفرنٹ پرمنعقدہ پروگرام میں جنرل سیکریٹری عامرمحمود اوردیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

تقریب میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھی خصوصی شرکت کی۔

 تقریب سے خطاب میں گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت سیاسی اور معاشی مشکلات کا شکار  ہے۔

ریاست کے چوتھے ستون صحافت پراس صورتحال میں بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

قومی سالمیت کے خلاف کی جانیوالی سازشوں سے عوام کو آگاہ کرنا اس کی ذمہ داری ہے۔سانحہ نومئی ملکی سالمیت پرحملہ تھا اس کے خلاف پوری قوم یکسو اورپرعزم ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

سانحہ نو مئی کے ذمہ داروں کو نہیں چھوڑا جائے گا۔

تقریب میں ترکیہ کے قونصل جنرل سیمل سینگو نے بھی شرکت کی۔