پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ آئی کیوب قمر کامیابی سے اپنے راہ پر گامزن

عمران عمران

 پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ آئی کیوب قمر کامیابی سے اپنے راہ پر گامزن


پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ آئی کیوب قمر کامیابی سے اپنے راہ پر گامزن۔ آٹھ مئی کو چاند کے مدار میں داخل  ہوگا۔


 ترجمان سپارکو  کے مطابق چاند کے مدار میں داخلے کے بعد آئی کیوب کے کنٹرولر،،سب سسٹم اور مدار کے پروٹوکول کو مدار کے اندر ٹیسٹ کریں گے۔

سیٹیلائٹ کےتمام کنٹرولز کو چیک کرنے کے لئے ایک ہفتہ کا وقت رکھا گیا ہے ۔

ترجمان سپارکو کا کہنا ہے تمام سیٹلائٹ آلات ٹیسٹ ہونے کے بعد چاند کی پہلی تصویر سولہ مئی تک موصول ہوگی۔آئی کیوب قمر،،،،چاند کے مدار میں چار سے پانچ دن تجرباتی مراحل میں رہے گا، جہاں  سے موصول ہونے والے سگنلز کی جانچ ہوگی۔