گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا اسلام آباد پر حملہ آور ہونے سے قبل آئین پڑھ لیں۔چاہتے ہیں صوبہ ترقی کرے لیکن اگر کوئی قانون ہاتھ میں لےگا،، تو ماضی میں بھی ہم نے اسلام آباد کی سڑکوں پر لوگوں کو بھاگتے ہوئے دیکھا ہے۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کراچی میں مزار قائد پر حاضری دی۔ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ میں اسلام آباد اور صوبہ میں پل کا کردار ادا کروں گا۔ صوبائی مسائل کےلئے پلیٹ فارم موجود ہے۔ تمام مسائل آئینی طریقے سے حل ہوں گے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو اسلام آباد پر حملہ آور ہونے سے قبل آئین پڑھ لینا چاہیے۔ اگر کوئی اس طرح کرے گا،، تو ان سے قانونی طریقے سے نمٹا جائے گا۔
گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ سب سے پہلی ترجیح صوبے میں امن و امان کا قیام ہے۔ ہمیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان اور اداروں کا ساتھ دینا ہوگا،،