وزیراعلیٰ سندھ کا چولستان کینال کی تعمیر کے خلاف وفاقی حکومت کو خط۔ سینٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کردی۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے نام خط میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے چولستان کینال کے تعمیر کے منصوبے پرشدیدتحفظات کااظہار کیا ہے۔ وزیراعلی نے کہا ہے گیارہ اکتوبر کو سینٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے غیرقانونی طورپرچولستان کینال کی منظوری دی تھی۔
سلیمانکی ہیڈورک سےفیڈرل کینال نکالی جارہی ہے، جس میں چار کینالوں کے لئے چار ہزار کیوسک سے زیادہ پانی لیا جائے گا۔ مراد علی شاہ کا کہنا ہے حکومت پنجاب نےارساسےپانی کی دستیابی کاسرٹیفکیٹ لیاتھا،،جس سے حکومت سندھ کےنمائندےنےاتفاق نہیں کیا تھا۔
پچھلے کئی سال سے صوبوں میں خریف کے موسم میں پانی کی پچاس فیصد تک کمی رہی ہے۔ وزیراعلی سندھ نے مطالبہ کیا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل میں اس پر فیصلہ تک یہ معاملہ ایکنک میں زیر بحث نہ لایا جائے۔ سی ڈی ڈبلیو پی کو بھی اپنے اس فیصلے پر نظر ثانی کی ہدایت کی جائے۔