ٹریفک حادثات میں اموات دہشت گردی سے کئی گنا ذیادہ ہوتی ہیں۔


 ٹریفک حادثات میں اموات دہشت گردی سے کئی گنا ذیادہ ہوتی ہیں۔

ملک میں ماہانہ ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کی  تعداد  دہشت گردی کے واقعات میں  مرنے والوں سے  کئی گنا زیادہ ہے۔ڈی آئی جی موٹر وے کہتےہیں کہ حادثات میں مرنے والوں میں زیادہ تعداد موٹر سائیکل سواروں کی ہے۔

کراچی پریس کلب میں موٹروے پولیس کے ساتھ روڈ ورک شاپ کا انعقاد کیا گیا۔حادثات سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی دی گئی۔ ڈی آئی جی موٹر وے پولیس علی شیر جاکھرانی نےخطاب کرتےہوئے کہا کہ ملک میں ماہانہ دہشت گردی کے واقعات میں 5 ہزار افراد مارے جاتے ہیں۔ جبکہ  ٹریفک حادثات  میں مرنے والوں کی تعداد 30 ہزار سے زائد ہے۔

ڈی آئی جی موٹر وے پولیس  علی شیر جاکھیرانی، کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والوں میں  سب سے زیادہ تعداد موٹرسائیکل سواروں کی ہے۔ ورکشاپ میں روڈ بلائنڈ اسپاٹ کا دھیان  رکھنے سے متعلق آگاہی ویڈیوز بھی دکھائی گئی۔۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال کریں۔ یہ حادثے  کی صورت میں گہری چوٹ سے محفوظ رکھتا ہے۔پریس کلب میں ڈرون ٹیکنالوجی اور ہائیڈرولک کٹر کا  کا ڈیمو بھی دکھایا گیا۔