کراچی میں دودھ کی قیمت کے تعین کے لئے ڈپٹی کمشنر ملیر کی سر براہی میں جائزہ کمیٹی قائم کردی گئی۔

عدنان اطہر عدنان اطہر

کراچی میں دودھ کی قیمت کے تعین کے لئے ڈپٹی کمشنر ملیر کی سر براہی میں جائزہ کمیٹی قائم  کردی گئی۔

کراچی میں دودھ کی قیمت کے تعین کے لئے ڈپٹی کمشنر ملیر کی سر براہی میں جائزہ کمیٹی قائم  کردی گئی۔ کمیٹی کو ایک ہفتہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے ا ڈیری فارمز کے نمائندوں سے ملاقات کی ۔ملاقات میں پیداواری لاگت کے تخمینے پیش کر دئے گئے۔کمشنر کراچی نے دودھ کی قیمت کے تعین پیداواری لاگت کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی قائم کر دی ۔ کمیٹی میں اسسٹنٹ کمشنر بیورو آف سپلائی اینڈ پراسز، نمائندہ لائیو اسٹاک  اور صارفین تنظیموں کےنمائندے شامل ہیں۔ کمیٹی پیداواری لاگت کا تجزیہ کرے گی جس میں جانور کی قیمت مینجمنٹ ، ٹرانسپورٹیشن اور جانور کے خوراک کے اخراجات شامل ہوں گے ۔