پیپلزپارٹی کے سنئیر رہنما سینٹر تاج حیدر بیاسی برس کی عمرمیں کراچی میں انتقال کرگئے

عرفان علی عرفان علی

 پیپلزپارٹی کے سنئیر رہنما سینٹر تاج حیدر بیاسی برس کی عمرمیں کراچی میں انتقال کرگئے


پیپلزپارٹی کے سنئیر رہنما سینٹر تاج حیدر بیاسی برس کی عمرمیں کراچی میں انتقال کرگئے ۔۔  ان کا شمار پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اراکین میں ہوتا ہے۔۔۔سائنس کےشعبے میں خدمات کے اعتراف میں انہیں  ستارہ امتیازسےنوازاگیا ۔

8 مارچ 1942 کو تاج حیدر راجستھان کے علمی گھرانے میں پیداہوئے۔۔۔


انکےوالد پروفیسر کرار حسین میرٹھ کالج میں انگریزی کے استاد تھے ۔۔۔

1948میں پاکستان ہجرت کرنےکےبعد کراچی میں سکونت اختیارکی۔۔۔

جامعہ کراچی سے ریاضی میں ایم ایس سی کیا ۔۔۔

سینٹرتاج حیدرکاشمارپیپلزپارٹی کےبانی اراکین میں ہوتاہے۔۔۔

1967 کے سوشلسٹ کنوینشن میں شرکت  بعدپاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ ۔۔

؂1970میں انہوں  نے ایٹمی پراجیکٹ سے متعلق پالیسی مرتب کرنے میں اہم کردار ادا کیا ۔۔۔

1999 سے 2000 تک انھوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ابتدائی صنعتی منصوبوں میں حصہ لیا۔۔۔

 ہیوی مکینیکل کمپلیکس کے قیام، حب ڈیم اور دیگر کئی سماجی پروگرامز کا اجرامیں کلیدی کرداراداکیا۔۔۔

پہلی مرتبہ 1995میں جبکہ دوسری مرتبہ 2024میں سینیٹرمنتخب ہوئے۔۔۔


تاج حیدرکوعلم وادب ،فنون لطیفہ میں بھی  گہری دلچسپی تھی ۔۔۔


پاکستان ٹیلی ویژن کے لیےڈرامےاورمختلف اخبارات اور رسائل کےلیےکالم بھی لکھے۔۔۔

شعبہ سائنس میں انکی خدمات کے اعتراف میں انہیں سنہ 2012میں ستارہ امتیازسےنوازاگیا ۔۔۔