کراچی میں مبینہ مقابلے میں قتل ارسلان محسود کے قاتلو ں کی گرفتاری
کےلئے ناردن بائی پاس پر احتجاج ۔چار گھنٹے
تک دھرنے سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ مقتول نے والد نے قاتلوں کو سرعام پھانسی دینے کا
مطالبہ کردیا۔
نادرن بائی پاس پر سعیدآباد
کے قریب احتجاج ٹرانسپورٹرز کی
مختلف تنظمیوں کی جانب سے کیا گیا۔ مظاہرین
کا کہنا تھا کہ مبینہ پولیس مقابلے میں
قتل نوجوان ارسلان محسود کے اہلخانہ کو انصاف فراہم کیا جائے۔ احتجاجی دھرنا ملزمان کو سزا دیے جانے تک جاری رہے گا۔مقتول کے والد
اور ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کا کہنا تھا آج کے احتجاج کی کال انہوں نے
نہیں دی ۔ احتجاج ٹرانسپورٹرز کی
جانب سے کیا جارہا ہے ۔وہ مظاہرین سے یکجہتی کے لیئے احتجاج میں شریک ہیں۔ انہوں نے ارسلان کے قاتلوں کو سر
عام پھانسی دینے کا مطالبہ بھی کیا۔بعد میں ڈی آئی جی ویسٹ سے مذاکرات کے بعد
مظاہرین نے دھرنا ختم کردیا،، اور سڑک ٹریفک کے لئے کھول دی گئی۔رکن سندھ
اسمبلی ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ ملزمان
کو جلدازجلد سزا دلوانے کے لئےمظاہرہ کیا
۔ اگر برادری کے تحفظات دور نا ہوئے ،،تو اگلے مرحلے میں دھرنے حکام کے دفاتر کے باہر دیئے جائیں گے۔