شہر پھر دہشت گردی ، بھتہ خوری اور بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

عرفان علی عرفان علی

شہر  پھر  دہشت گردی ، بھتہ خوری اور بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے عوام پندرہ جنوری  کو آرام نہ کریں ،ووٹ ڈالنے نکلیں۔

 فوج اور رینجرز کو کوئیک رسپانس فورس کے طور پر نہیں بلکہ باقاعدہ  تعینات کیا جائے۔

شہر  پھر  دہشت گردی ، بھتہ خوری اور بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ   سندھ ہائی کورٹ نے بھی بلدیاتی انتخابات کے التوا کی  کوششوں پر پانی پھیر دیا۔  آزمائے ہوئے متحد ہورہے ہیں،،لیکن شہرپھر  دہشت گردی، بھتہ خوری اور بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

انہو ں نے کہا کہ عوام پندرہ  جنوری کو آرام نہ کریں ،ووٹ ڈالیں  بلکہ پولنگ اسٹیشن پر موجود رہ کر اپنے ووٹ کی رکھوالی بھی کریں۔

حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم روکنے کے لئے رینجرز کو اختیارات  دیئے جائیں۔ نیشنل ایکشن پلان پر عمل کیوں نہیں ہو تا۔