وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔
دہشت گردی کے متاثرین کی یاد اور خراجِ عقیدت کے عالمی دن پر پیغام میں وزیراعلی سندھ نے کہا ہے دہشت گردی نے ہزاروں پاکستانی خاندانوں کو زخم دیے ہیں۔دہشت گردی صرف جانیں نہیں لیتی، بلکہ تاحیات زخم دیتی ہے۔شہداء کی قربانیاں ہماری طاقت ہیں۔ یہ ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔انسدادِ دہشت گردی کے اقدامات مزید مؤثر بنائے گئے ہیں۔خواتین اور بچوں سمیت متاثرین کی بحالی کے لیے عالمی تعاون وقت کی ضرورت ہے۔