کراچی کےعلاقے گارڈن سےلاپتہ ہونے والے بچےعالیان اورعلی کا اب تک پتہ نہ چل سکا، پولیس نے بچوں کے گمشدگی میں اغوا کے امکان کو مسترد کردیا،،
کراچی کےعلاقے گارڈن سے لاپتہ ہونے والے بچے عالیان اورعلی کہاں گئے
پولیس نے بچوں کی تلاش کےلئےسرچ آپریشن مزید تیزکردیا
گارڈن کے علاقے حسن لشکری ولیکج سے لاپتہ بچوں کی بازیابی کےلئے جہاں ایک طرف پولیس کی جانب سے پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے وہیں لیاری ندی میں بچوں کی تلاش کےلئے ریسکیو آپریشن بھی جاری ہے
ایس ایس پی سٹی عارف عزیز لاپتہ بچوں کے گھر پہنچے اور اہل خانہ سے ملاقات کی ،، میڈیاسے گفتگو میں ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کا کہنا تھا بچوں کی تلاش جاری ہے اب تک بچوں کے اغوا کے ثبوت سامنے نہیں آسکے ہیں
گارڈن لشکری ولیکج سے 14جنوری سے لاپتہ ہونے والے بچے عالیان اور علی اب تک بازیاب نہیں ہوسکے ہیں،،