کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلحہ کی نمائش و استعمال، ڈبل سواری اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
دفعہ 144 کے تحت پانچ یا زائد افراد کے اجتماعات اور جلوسوں پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔ حکام کے مطابق یہ پابندیاں فوری طور پر نافذ العمل ہیں اور ایک ماہ تک برقرار رہیں گی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔