بائیو ڈائیورسٹی پارک

عرفان علی عرفان علی

 بائیو ڈائیورسٹی پارک



ایک احساس اور  ماحول سے پیار۔ یہی جذبہ  کراچی میں اپنی نوعیت کے پہلے  مینگرووز بائیو ڈائیورسٹی پارک  کے قیام  کی وجہ بنا۔ کورنگی کریک پرقائم  مینگرووز کا   جنگل حسین نظارے ہی نہیں ،، سیر کو آنے والوں کو  پرندے اور آبی حیات  بھی قریب سے دیکھنے کا موقع فراہم کرتا ہے ۔ 

 سطح  آب پر تیرتی یہ راہ گزر،، جو  سرسبز مینگرووز کے حصار میں گھری ہوئی ہے


کورنگی کریک کے اس جنگل کی سیر ایک خوبصورت اور یادگار سفر ہی نہیں،، ہماری کوتاہیوں  سے  ماحول کو پہنچنے والے  نقصان  سے آگاہی کا شعور بھی ہے


سمندری مد و جزر کے ساتھ گھٹتا بڑھتا  سمندری کریک ۔۔ منگروز کا گھنا جنگل ، آبی حیاتیات کے دلچسپ نظارے ۔۔  یہ سب کچھ کورنگی کریک میں بنائے گئے اپنی نوعیت کے پہلے بائیو ڈائیورسٹی پارک کا خاصہ ہیں ۔۔


خوش قسمتی سے کراچی کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے کہ جہاں کے ساحلی علاقوں میں مینگروز کے گھنے جنگلات پائے جاتے ہیں 


کورنگی کریک پر موجود اس ساحلی جنگل میں تقریبا تیس ہیکٹر پر بنائے گئے اس پارک کی سیر کے دوران ۔۔ مینگروز کے درختوں اور جڑوں میں پھلتے پھولتی آبی حیات کا نظارہ کیا جا سکتا ہے۔

یہ پارک اپنے اندر فطرت سے محبت کرنے والوں کے ساتھ ساتھ ماحولیات کے طالب علموں کے لئے بھی بہت کچھ سموئے ہوئے ہے  

اس پارک کی سیر  کو آنے والوں کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج   اور اس کے اثرات کو سمجھنے کے لئے  یہ  کاوش مد گار ثابت ہو سکتی ہے ۔۔

مینگروز بائیو ڈائیورسٹی پارک کو محکمہ جنگلات سندھ نے اور تعمیراتی کمپنی ٹی پی ایل پراپرٹیز کے ساتھ مل کر تعمیر کیا ہے ۔۔ انتطامیہ کا کہنا ہے کہ آنے والے چند سال میں اس پارک کو مزید وسعت دی جائے گی