صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ کی ہدایت پر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی روڈ چیکنگ مہم جاری

عرفان علی عرفان علی

صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ کی ہدایت پر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی روڈ چیکنگ مہم جاری



ترجمان محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن نے یکم جنوری 2025 سے اب تک کی روڈ چیکنگ مہم کی تفصیلات جاری کردیں


یکم جنوری سے اب تک روڈ چیکنگ مہم کے دوران صوبے بھر  19433 گاڑیوں کو چیک کرکے جرمانے سمیت مجموعی طور پر 12.233 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا، ترجمان


17صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ مکیش کمار چاولہ کی ہدایت پر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی روڈ چیکنگ مہم جاری پوری توانائی کے ساتھ جاری ہے۔ ترجمان محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے یکم جنوری 2025 سے اب تک کی روڈ چیکنگ مہم کی تفصیلات جاری کردیں۔ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق یکم جنوری سے اب تک روڈ چیکنگ مہم کے دوران صوبے بھر میں 19433 گاڑیوں جو چیک کرکے مجموعی طور پر جرمانے سمیت 12.233 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق حیدرآباد ڈویژن میں 5418 گاڑیاں چیک کی گئیں جبکہ 2.75 ملین روپے موٹر وہیکل ٹیکس وصول کیا گیا، سکھر ڈویژن میں 2682 گاڑیاں چیک کی گئیں اور 2.068 ملین روپے موٹر وہیکل ٹیکس وصول کیا گیا، لاڑکانہ ڈویژن میں 1772 گاڑیاں کی چھان بین کرکے 1.611 ملین روپے موٹروہیکل ٹیکس وصول کیا گیا۔ اسی طرح سے میرپورخاص ڈویژن میں 3992 گاڑیاں چیک کی گئیں اور 3.950 ملین روپے موٹروہیکل ٹیکس وصول کیا گیا، شہید بینظیرآباد ڈویژن میں 2012 گاڑیاں چیک اور 1.317 ملین روپے موٹروہیکل ٹیکس وصول کیا گیا جبکہ کراچی ڈویژن میں 3557 گاڑیاں چیک اور پانچ لاکھ روپے سے زائد موٹر وہیکل ٹیکس وصول کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ نے محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن کے افسران کو واضح ہدایت دی ہیں کہ موٹروہیکل ٹیکس کی وصولی کے لیے بلا تفریق اپنی استعداد بڑھائیں۔