منشیات کے اسمگلرز نت نئے حربے اختیار کررہے ہیں،

عرفان علی عرفان علی

منشیات   کے اسمگلرز نت نئے حربے اختیار کررہے ہیں،


  منشیات   کے اسمگلرز نت نئے حربے اختیار کررہے ہیں، تو  انسداد منشیات فورس بھی انہیں گرفت میں لانے کے لئے چوکنا ہے۔

کراچی  پورٹ پر  افغان ٹرانزٹ شپمنٹ سے   مائع منشیات   میتھ ایمفیٹامائن برآمد۔ تین سو ساٹھ لیٹر  مائع منشیات  انار کے جوس کے لیبل لگا کر   جاپان اسمگل کی جارہی تھی۔ 
منشیات کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے۔اس عزم کے ساتھ  انسداد منشیات فورس کی ملک بھر میں  تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہیں۔7 مئی کو کراچی پورٹ پر  بدرالدین یارڈ میں   ٹن جوس کے   چودہ  سو پچیس  کارٹن کا معائنہ کیا گیا۔ ان  میں سے بارہ سو کین   سے  مائع منشیات میتھ ایمفیٹامائن برآمد ہوئی۔ افغان ٹرانزٹ شپمنٹ کے تحت   یہ مال  جاپان بھیجا جارہا تھا۔منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت  آٹھ کروڑ چودہ لاکھ ڈالر  ہے۔
 4 مئی کو  اے این ایف نے  39  کلو منشیات  برآمد کر کے آٹھ ملزموں کو گرفتار کیا ۔راولپنڈی میں کوریئر آفس  سے  نیویارک بھیجے جانے والے پارسل سے 2710 عدد نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں۔3 مئی کو   اے این ایف نے 10 کارروائیوں میں 2 ٹن سے زائد کلو منشیات برآمد کرکے 7 ملزموں کو  پکڑا۔لاہور ایئرپورٹ پر  کوریئر کمپنی کے  آفس میں  برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے 580 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔کوئٹہ میں  بھی کوریئر آفس میں 3 پارسل سے 1.4 کلو آئس برآمد کی گئی۔15 اپریل کو   13مختلف کاروائیوں کے دوران  اے این ایف نے  165 کلو سے زائد منشیات  قبضے میں لے کر  15 ملزموں  گرفتار کیا۔ لاہور ایئرپورٹ پر مسافر سے 61 ہیروئن بھرے کیپسول  جبکہ  فیصل آباد میں  97 کلو چرس قبضے  میں لی گئی۔
8 اپریل کو   انسداد منشیات فورس نے 10 ملزموں کو پکڑ کر 97 کلو منشیات قبضے میں لے لی۔کراچی ایئرپورٹ پر  مسافر سے 2 کلو آئس، آر سی ڈی روڈ حب سے 67 کلو ہیروئن اور ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب دو خواتین سے 4 کلو آئس برآمد کی گئی۔6 اپریل کو  8  ملزموں کو گرفت میں  لے کر 485 کلو سے زائد منشیات  قبضے میں لی گئی۔کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل میں دو ملزمان سے 168 لیٹر  سےز ائد آئس جبکہ انڈس ہائی وے کوہاٹ میں دو ملزموںسے 300 کلو چرس برآمد کی گئی۔5 اپریل کو 11ملزمان اے این ایف کی گرفت  میں آئے۔ ان کے قبضے سے 170 کلو سے زائد  منشیات برآمد کی گئی۔اسلام آباد ایئرپورٹ  پر  مسافر سے 1 کلو ہیروئن جبکہ  سیالکوٹ ایئرپورٹ پر   دو مسافروں  سے  ڈیڑھ کلو سے زائد  کلو آئس قبضے میں لی گئی۔ 4 اپریل کو  انسداد منشیات فورس نے2ملزموں کو پکڑا، جن کے قبضے سے 564 کلو منشیات برآمد ہوئی۔گوادر میں مکران کوسٹل ہائی وے سے 150 کلو آئس  قبضے میں لی گئی۔