دنیا میں ہر جانب ماہ رمضان کی رونقیں ہیں۔
ایسے میں کراچی میں سحری کی گہماگہمی بھی خوب ہے۔
ہوٹل اورریسٹورنٹ پرکام کرنےوالےویٹرزبھی اب خوشحال ہیں کیونکہ نہ ماضی جیساکوروناہے نہ لاک ڈان جیسی صورت حال ہے۔
اب نہ لاک ڈاون ،نہ کوروناکاخوف ،کراچی کی کھوئی رونقیں لوٹیں توویٹرزطبقے
کاروزگاربھی ِبحال ہوا۔
ویٹرزکہتےہیں ماضی جیسی صورت حال نہیں، ماہ صیام کی رونقیں بھی دوبالاہیں۔
عبدالقادر،ویٹرنگ کا کام کرتےہیں ان کا کہناہےکہ ابھی دیکھیں رمضان کی وجہ سے کتنی رونق لگی ہے۔بہت اچھا کام چل رہاہے۔
محمدشریف،ویٹرنگ کے شعبے سے وابستہ ہیں ان کا کہناہےکہ ابھی تو کام اچھا ہے ۔پہلےتو
لاک ڈاون میں روزی روٹی بندہوگئی تھی۔
گزشتہ برس مہک وباکاسایہ تھاجس کی بدولت سحروافطارکی رونقیں پھیکی پڑچکی تھیں۔
شریف،ویٹر کہتے ہیں کہ پہلےلاک ڈاون لگاہواہےتھاکام صیح نہیں چل رہاتھا۔۔۔ابھی ماشاء اللہ اللہ کاشکرہے روز لگی ہوئی ہے۔یہاں کام کررہےہیں۔
اس سال نہ صرف افطارکےاوقات بلکہ سحری
کے وقت بھی ہوٹلوں پرگہماگہمی اورشہریوں کی طویل بیٹھک خوب لگی رہتی ہے۔