جنگل کا بادشاہ ٹی بی سے جنگ ہا ر گیا۔کراچی چڑیا گھر کے سفید شیر نے طویل علالت کے بعد دم توڑ دیا۔
ترجمان بلدیہ عظمی کراچی کے مطابق سفید شیر کو ٹی بی کا مرض لاحق تھا اور اس کے پھیپھڑوں نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔ تیرہ روز سے اس کا علاج جاری تھا۔شیر کا پوسٹ
مارٹم جاری ہے۔ تمام تر وجوہات سامنے لائی جائیں گی۔ترجمان کے ایم سی کا کہنا ہے کہ
نایاب نسل کےسفید شیر کو دوہزار
بارہ میں افریقہ سے کراچی چڑیا گھر لایا گیا
تھا۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شیر
کے انتقال کی رپورٹ طلب کر لی۔