کوروناسےبچاوکےلیےسندھ میں چالیس فیصدافرا دکو ویکسین کی ایک ڈوزجبکہ
چوبیس فیصد افراد مکمل ویکسینیٹڈہیں۔۔۔چیف سیکرٹری سندھ کی زیرصدارت اجلاس میں
صوبےمیں آٹےکی رٹیل قیمت پچپن روپےمقررکرنےسےمتعلق بھی بریفنگ دی گئی۔۔۔
سندھ میں کوروناسےبچاوکےلیےویکسینشین کاعمل جاری ہے ۔۔۔ چیف سیکرٹری
سندھ ممتازعلی شاہ کی زیرصدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبےمیں چالیس فیصد
افرادکو کورونا وائرس کی ویکسین کی ایک
ڈوز جبکہ چوبیس فیصد افراد کی ویکسینیشن
مکمل کرلی گئی ہے۔۔۔چیف سیکریٹر ی سندھ کاکہنا تھا کہ نجی تعلیمی اداروں کو ویکسینیشن
کا پابند کیا جائے۔ڈپٹی کمشنرویکسینیشن مہم کے ٹارگٹ کو یقینی بنائیں۔۔۔اجلاس میں
بتایا گیا کہ سندھ حکومت کی جانب سے صوبے
میں آٹے کی رٹیل قیمت پچپن روپے مقرر کی ہے۔۔تمام کمشنر اورڈپٹی کمشنرمقررکردہ قیمت
کو یقینی بنائیں۔اجلاس کوشرکاء کوبتایاگیاکہ تمام فلورملزکوآٹاجاری کردیا ہے۔۔۔ قیمتوں
کوکنٹرول کیا جائے۔۔۔اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری صحت، سیکریٹری صحت ،سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن، سیکریٹری کالج
اور تمام کمشنر اور ڈپٹی کمشنر شریک تھے۔۔۔