سندھ میں پاکستان تحریک انصاف کے اراکینِ
صوبائی اسمبلی نے اپنے استعفیٰ چیئرمین عمران خان کو پیش کردیے ،
تحریک انصاف سندھ کے صدر علی حیدر زیدی کی
قیادت میں سندھ کی پارلیمانی پارٹی نے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی ،سندھ کے تمام
26 اراکین صوبائی اسمبلی کے استعفیٰ چیئرمین عمران خان کو پیش کردیے ، سندھ کی پارلیمانی
پارٹی کاکہنا تھا کہ چیئرمین عمران خان کی حقیقی آزادی کی تحریک کی بھرپور حمایت و
تائید کرتے ہیں ، اس موقع پر سندھ میں قائدِ حزبِ اختلاف حلیم عادل شیخ اور سندھ اسمبلی
میں پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان سمیت دیگر موجود تھے ،