کراچی گلشن اقبال میں فائرنگ سے نوجوان زخمی۔
پولیس نے ابتدائی طور پرواقعہ کو ذاتی دشمنی کا نتیجہ قرار دے دیا۔
کراچی میں گلشن اقبال ،یونیورسٹی روڈ پر فائرنگ سےچھبیس سالہ نوجوان کامران زخمی ہوگیا،،
جسے ریسکیو اداروں نے طبی امداد کے لئے اسپتال پہنچایا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ابتدائی طور پر ذاتی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔
زخمی شخص کو اسپتال منتقل کردیا۔ اسے ٹانگ میں ایک گولی لگی ہے۔