سندھ اسمبلی نے کثرتِ رائے سے آئندہ سال کا بجٹ 22-2021ء منظور کر لیا


سندھ اسمبلی نے کثرتِ رائے سے آئندہ سال کا بجٹ 22-2021ء منظور کر لیا

سندھ اسمبلی نے سال 22-2021ءکا بجٹ منظور کرلیا ۔

سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی صدارت میں شروع ہواہے۔انتہائی کم وقت میں بجٹ کو اپوزیشن کے شور شرابے کے دوران کثرت رائے سے منظور کرلیاگیا ۔ایم کیو ایم بدستور احتجاج کرتی رہی ،وزیر اعلیٰ سندھ  شور شرابے کے دوران بجٹ نقاط پڑھتے رہے۔بجٹ منظور ہونے کے بعد اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے اجلاس پیر کی دوپہر دو بجے تک کےلیے ملتوی کردیا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلیٰ اور ان کا گروپ چور ہے۔ہمیں تقاریر کا موقع نہیں دیاگیا

اپوزیشن جماعتوں نے بجٹ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ یہ بجٹ عوام دشمن بجٹ ہے جس میں شہری علاقوں کے لیے کوئی اسکیم موجود نہیں ہےایم کیوایم کے اراکین نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ کراچی اور حیدر آباد کے لیے صرف دو اسکیمیں دی گئی ہے

اپوزیشن جماعتوں کا کہناتھاکہ ایم کیو ایم نے احتجاج کیاوہ ان کا اختیار تھا اب ہم روزانہ کی بنیاد پر ہر شعبے پر ہونے والی کرپشن آڈٹ رپورٹ پریس کانفرنس کے ذریعے پیش کرینگے ۔