دنیا کی سب سے طویل اور تیز رفتار انٹرنیٹ کیبل پاکستان پہنچ گئی۔

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

 دنیا کی سب سے طویل اور تیز رفتار انٹرنیٹ کیبل پاکستان پہنچ گئی۔


دنیا کی سب سے طویل اور تیز رفتار انٹرنیٹ کیبل پاکستان پہنچ گئی۔ افریقا اور عمان سے لائی گئی اس کیبل کو   ہاکس بے کراچی پر  کے بی ایم ایکس لینڈنگ اسٹیشن پر  نصب کیا جارہا ہے۔


 کراچی کے ساحل پر پہنچنے والی  پینتالیس ہزار کلو میٹر طویل سب میرین انٹرنیٹ کیبل  کو  سب سےطویل اورتیزرفتار سب میرین انٹرنیٹ کیبل تصور کیا جاتا ہے۔ کیبل کی   مجموعی گنجائش ایک سو اسی  ٹیرا بائٹ ہے اور اس کے ذریعے  پاکستان کو  چوبیس   ٹیرابٹ بینڈوڈتھ میسر ہوگی۔ چیف ٹیکنیکل آفیسرٹرانس ورلڈ    کا کہنا ہے  ٹو   افریقہ کیبل آئندہ سال کے اختتام تک  فعال  ہوگی۔   اس کے نتیجے میں  ملک میں انٹرنیٹ اسپیڈ میں نمایاں بہتری آئے گی ،  اور صارفین کوفیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام تک رسائی تیز تر ہوگی۔