وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے سازشی عناصر
کوپاک چین شراکت داری پسند نہیں ۔
جامعہ کراچی میں خودکش حملے کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
وزیراعلیٰ سندھ
مراد علی شاہ کراچی میں چینی قونصلیٹ پہنچے اور چینی قونصل جنر ل کو کراچی یونیورسٹی میں وین دھماکے سے متعلق آگاہ کیا۔
وزیراعلیٰ نے
دھماکے کے نتیجے میں تین چینی شہریوں کے
جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے
چینی قونصل جنرل کو یقین دہانی
کرائی کہ واقعہ کی مکمل تحقیقات اور ملوث
افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا
کہ ہم چینی ماہرین کی ملک اور صوبے میں
خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
کچھ سازشی
عناصر کوپاکستان اور چین کی
شراکت داری پسند نہیں ۔
اس قسم کی سوچ اور کرداروں کو آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا۔
چینی قونصل جنرل نے واقعہ کےفوری بعد وزیراعلی کی چینی
قونصلیٹ آمد پر شکریہ ادا کیا۔