کراچی والے بڑی تعداد میں گولا کباب اور بہاری بوٹی بنوانے کے لئے باربی کیو پوائنٹس پہنچ گئے


کراچی والے بڑی تعداد میں گولا کباب اور بہاری بوٹی بنوانے کے لئے باربی کیو پوائنٹس پہنچ گئے


قربانی کے گوشت کو ذائقہ دار کیسے بنایا جائے۔۔۔کراچی والے بڑی تعداد میں گولا کباب اور بہاری بوٹی بنوانے کے لئے باربی کیو پوائنٹس پہنچ گئے

گھر میں چاہے لاکھ جتن کرلئے جائیں۔۔۔بازار جیسا ذائقہ نہیں ملتا۔۔۔بہاری بوٹی اور گولا کباب کھانے کی چاہ کراچی والوں کو باربی کیو پوائنٹس لے آئی

عید کے ایام میں کراچی کے شہری گوشت  آپکا ذائقہ ہمارا کی سہولت سے خوب فائدہ اٹھارہے ہیں۔۔۔قربانی کو گوشت کو لذیذ اور چٹخارے دار بنوارہے ہیں

شہریوں کے من پسند باربی کیو آئٹمز تیار کرنے والوں کو بھی سر کھجانے کی فرصت نہیں۔۔۔کہتے ہیں رات گئے تک شہریوں کے آرڈر پورے کرتے رہتے ہیں

کراچی میں عید کی چھٹی کا آخری روز من پسند کھابوں کے نام رہا اور شہری رات گئے تک  خوش ذائقہ اشیاء پر ہاتھ صاف کرتے رہے۔۔