چھینے ہوئے موبائل فونز فروخت کرنے والا گروہ اورنگی ٹاون مومن آباد
سے گرفتار
,
پولیس حکام کے مطابق چھ رکنی گروہ کے چار کارندوں کو
اورنگی ٹاون موبائل مارکیٹ سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزموں میں سافٹ وئیر ایکسپرٹ
بھی شامل ہے
چھینے ہوئے موبائل فونز فروخت کرنے والے گروہ کو پولیس نے اورنگی ٹاون مومن آباد سے گرفتار کرلیا ، چھ
رکنی گروہ کے چار کارندوں کو اورنگی ٹاون موبائل مارکیٹ سے گرفتار کیا گیا، ایس ایس
پی ویسٹ سہائے عزیز کے مطابق گرفتار ملزموں میں سافٹ وئیر ایکسپرٹ بھی شامل ہے،
ملزم کورنگی، سینٹرل اور ایسٹ زون میں موبائل چھیننے کی وارداتیں کرتے تھے، ملزموں
کے قبضے سے دو نائن ایم ایم، 19 موبائل فونز اور موٹر سائیکلیں برآمد کیئے گئے ،
گرفتار سافٹ وئیر ایکسپرٹ موبائل فونز کو چھینے گئے موبائل فونز کو قابل استعمال
بناتا تھا، ملزموں کا گروہ بہت عرصہ سے اورنگی ٹاون سیکٹر دس میں کام کررہا تھا۔۔