سندھ حکومت بحریہ ٹاون کے پیسوں کا انتظار کررہی ہے حلیم عادل شیخ

نزاہت خان نزاہت خان

سندھ حکومت   بحریہ ٹاون کے پیسوں کا انتظار کررہی ہے حلیم عادل شیخ

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کا کہنا  ہے کہ  اورنگی نالہ اور گجر نالہ کے متاثرین کے  لئے پینتیس  ارب روپے وفاقی حکومت جاری کرچکی ہے،،، لیکن سندھ حکومت   بحریہ ٹاون کے پیسوں کا انتظار کررہی ہے۔ نسلہ ٹاور متاثرین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے انہوں نے فوری رقم کی واپسی کا مطالبہ بھی کردیا۔

رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ  ریکارڈ جلاکر زمینوں پر قبضے کئے جارہے ہیں۔ اینٹی انکروچمنٹ پولیس انکروچمنٹ پولیس بن گئی۔ایک ارب بیس کروڑ کی لاگت سے وزیر اعلٰی ہاوس بن رہا ہے۔

مذمت کرتے ہیں ایک ارب بیس کروڑ کے نئے چیف منسٹر ہاوس کو بالکل نہیں بننا چاہیے، اور یہ ایک ارب بیس کروڑ روپے غریبوں کے فلاحی  منصوبےپر خرچ ہونے چاہیں، کہ  اس طریقے کا  کوئی محل تیار ہورہا ہے، یہ محل ، میں کہنا چاہتا ہوں کہ  بادشاہت ہے، تو ہم اس کی مذمت کرتے ہیں

پریس کانفرنس میں   نسلہ ٹاور کے رہائشیوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ عمارت کے لئے 2013 این او سی جاری ہوا۔جعلی کاغذات بناکر عوام کو لوٹا گیا۔ تمام تر  ذمہ داری سندھ حکومت کی ہے۔

 نسلہ ٹاور کی این او سی فار سیل،ایس بی سی اے نے دی،ذمہ دار کون سندھ حکومت،سسٹم، اور میں کہنا چاہتا ہوں کہ چیف جسٹس صاحب  آپ کو فیصلہ سر آنکھوں پر،بہت قبول کرتے ہیں اس کو، لیکن ایک  حکم  دیجئے کہ ان کے  جعلی اکاونٹس کے پیسے ریکور کر کے  ان فلیٹس کے اونرز کو دیئے جائیں

حلیم عادل شیخ   کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت ڈاکووں کی سہولت کار بنی ہوئی ہے۔ جس دن پیپلز پارٹی کے پاس سے

اختیار چلا گیا،،، اس دن پارٹی ختم ہوجائے گی۔