ایم کیوایم کے دھڑوں کو متحد کرنے کی کوششیں تیز۔

عرفان علی عرفان علی

ایم کیوایم کے دھڑوں کو متحد کرنے کی کوششیں تیز۔

ایم کیوایم کے دھڑوں کو متحد کرنے کی کوششیں تیز۔ دبئی میں فاروق ستار اور عشرت العباد کی ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

دبئی میں سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور ایم کیوایم تنظیم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستار   کی ملاقات میں سیاسی خلا کو دور کرنے پر مشاورت ہوئی۔ ڈاکٹر عشرت العباد کا کہنا ہے کہ  دونوں رہنماؤں نے ماضی کے اختلافات بھلا کر آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ۔ دیگر رہنماؤں سے  رابطے   اور تیز کرنے کا  بھی فیصلہ  ہوا۔


ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ انتخابات سے قبل ایم کیو ایم کے تمام دھڑوں کا یکجا ہونا ضروری ہے۔ دونوں رہنما  جلد دوسری ملاقات کر کے مزید مشاورت بھی کریں گے۔