سندھ خصوصا کراچی سے دو ہزار تیس تک ایچ آئی وی کے خاتمے کے لئے محکمہ صحت سندھ کا اقوام متحد سے معاہدہ طے پاگیا

عمران عمران

 سندھ خصوصا کراچی سے دو ہزار تیس تک ایچ آئی وی  کے خاتمے کے لئے محکمہ صحت سندھ کا  اقوام متحد  سے معاہدہ طے پاگیا


سندھ خصوصا کراچی سے دو ہزار تیس تک ایچ آئی وی  کے خاتمے کے لئے محکمہ صحت سندھ کا  اقوام متحد  سے معاہدہ طے پاگیا۔

مفاہمتی یادداشت پر ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب اور یو این ایڈز کی کنٹری ڈائریکٹر  نے دستخط کیے۔معاہدہ دنیا بھر کے  ساڑھے تین سو  سے زائد شہروں  کو نیٹ ورک میں شمار کرے گا ،، جو دوہزار  تیس  تک ایچ آئی وی کو ختم کرنے کا عہد کررہے ہیں۔ کراچی ایشیا سے  معاہدہ کرنے والا گیارہواں شہر بن گیا ہے۔محکمہ صحت سندھ کےمطابق پاکستان میں ایک محتاط اندازے کے مطابق دو  لاکھ، دس ہزار لوگ ایچ آئی وی کا شکار ہیں۔ان میں سے تینتالیس فیصد  افراد کا تعلق سندھ سے ہے۔ سندھ میں انیس ہزار اکتیس رجسٹر کیسز میں  سے سولہ   ہزار آٹھ سو اڑسٹھ  کا علاج بھی جاری ہے۔ ان میں سے سات ہزار، سات سو چوہتر کا علاج کراچی  میں ہورہا ہے۔