آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے صوبے بھر کے تمام ٹول
پلازہ پرہائی کوالٹی کے کیمرے نصب کرنے کا حکم دے دیا۔
اعلیٰ پولیس افسران کے اجلاس میں جلد کیمروں کی تنصیب کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت
دے دی ، جرائم پیشہ افراد اورغیر قانونی گاڑیوں کی نقل و حرکت پر بروقت ایکشن لیا جاسکے
آئی جی سندھ
غلام نبی میمن کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں اعلیٰ افسران کا
اجلاس ہوا،
ترجمان سندھ پولیس
کے مطابق آئی جی سندھ نے کراچی تا جیکب
آباد، کشمور اور ٹرائی جنکشن بارڈر کی ہائی ویز کے تمام ٹول پلازہ پر جلد ہائی
کوالٹی کیمرے نصب کرنے کا حکم دیا،
آئی جی سندھ نے ہدایت دی کہ کم از کم
چالیس مقامات پر کیمرے نصب کئے جائیں
اور اس حوالے سےقائم کمیٹی سفارشات تیار کرکے جلد
ارسال کرے،
آئی جی سندھ نے کہا کہ ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے اور جرائم سے نمٹنے کے
لئے پولیس کو اس طرف آنا ہوگا،
انہوں نے کہا کہ کیمروں کی تنصیب سےجرائم پیشہ افراد
اورغیر قانونی گاڑیوں کی نقل و حرکت پر
بروقت ایکشن لیا جاسکے گا،
ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ نے منصوبے کی جلد تکمیل کے لئے ایڈیشنل
آئی جی سی ٹی ڈی کی سربراہی میں کمیٹی بنائی
ہے جس میں ڈی آئی جی آئی ٹی،اے آئی
جی فائنانس،سی پی ایل سی چیف،پروجیکٹ ڈائریکٹر آئی ٹی،این ای ڈی یونیورسٹی اور
حکومت سندھ کے نمائندے شامل ہیں۔