چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے جناح اسپتال کا کراچی کے ہیلتھ کیئر اسٹرکچر میں بہترین کردار رہا ہے۔

عمران عمران

  اچھا کام کرنے والوں کو    ایوارڈز دینے کی ہدایت بھی کردی۔ وزیراعلی سندھ کہتے ہیں   وفاقی حکومت سے  پمز اسپتال نہیں چلتا،، کراچی کے اسپتال کیسے چلائیں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے  جناح اسپتال کراچی میں  نو منزلہ سرجیکل کمپلیکس  اور ریڈیالوجی یونٹ کا افتتاح  کردیا۔

 ان کا کہنا تھا  جب بھی جناح اسپتال آتے ہیں ،کوئی نیا منصوبہ لے کر آتے ہیں۔ کراچی کے ہیلتھ کیئر اسٹرکچر میں اسپتال کا بہترین کردار   رہا ہے۔

بلاول بھٹو نے  کہا کہ کم افراد ی قوت  کے باوجو د   یہاں اچھا کام ہورہا ہے۔ وزیر اعلیٰ کو    اچھا کام کرنے والوں کو    ایوارڈز دینے کی ہدایت بھی کردی۔

  وزیر اعلی سندھ مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ  وفاقی حکومت سے  پمز اسپتال نہیں چلتا،، کراچی کے اسپتال کیسے چلائیں گے۔