کوئٹہ — سوئی سدرن گیس کمپنی نے پائپ لائن کی مرمت کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل

سدرہ عارف سدرہ عارف

کوئٹہ — سوئی سدرن گیس کمپنی نے پائپ لائن کی مرمت کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل

کوئٹہ — سوئی سدرن گیس کمپنی نے پائپ لائن کی مرمت کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔


جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گیس کی فراہمی صبح ساڑھے 10 بجے سے سہ پہر ساڑھے 4 بجے تک بند رہے گی۔ اس دوران ارباب کرم روڈ، جوائنٹ روڈ، نیو سبزل روڈ اور نواب رئیسانی روڈ کے علاقوں میں صارفین کو گیس کی عدم دستیابی کا سامنا کرنا پڑے گا۔


کمپنی نے صارفین سے درخواست کی ہے کہ وہ متبادل ایندھن کا بندوبست کریں اور اس دوران پیش آنے والی زحمت پر معذرت قبول کریں۔ مرمتی کام کی تکمیل کے بعد گیس کی فراہمی بحال کر دی جائے گی۔