کراچی: افغان کیمپ کی خالی زمین پر لینڈ مافیا کے قبضے کا خدشہ
کراچی.ناردرن بائی پاس کے قریب واقع افغان کیمپ کی خالی ہونے والی زمین پر لینڈ مافیا کے قبضے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ نے اس سلسلے میں کراچی پولیس چیف کو ایک اہم خط ارسال کیا ہے۔
خط کے متن میں تجویز دی گئی ہے کہ ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے)، ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ پولیس افسران پر مشتمل ایک مشترکہ کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ خالی زمین کا سروے کیا جا سکے اور اسے ایم ڈی اے کے زیرِ انتظام لایا جا سکے۔
ڈی آئی جی ویسٹ کے مطابق افغان کیمپ میں 3 ہزار سے زائد مکانات موجود تھے جن میں تقریباً 15 ہزار افغان شہری رہائش پذیر تھے۔ ان میں سے زیادہ تر افراد