خضدار خاتون کے مبینہ اغوا کے خلاف کوئٹہ کراچی شاہراہ پر آج تیسرے روز بھی دھرنا جاری ،
خضدار پولیس کے مطابق اہم شاہراہ کی خضدار اور حب میں بندش کے باعث ہزاروں مسافر تین روز سے پھنسے ہوئے ہیں، شاہراہ کی بندش سے پھنسے ہوئے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ اسماء نامی خاتون کو بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب خضدار شہر سے اغوا کیا گیا ، شرکاء دھرنا جاری ہے اغوا کا مقدمہ ظہور جمالزئی اور دیگر افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے ترجمان حکومت بلوچستان کے مطابق اغوا کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے